کتاب آنلائن

کتاب آنلائن
  • مصنف کا تعارف
  • رنگ منتخب کریں
  • ڈارک موڈ
  • شئیر کریں

خرم شاہ زاد کی نگارشات

جنس (تمام)
صنف (تمام)
1 فلٹر منتخب
کل نگارشات: 1

میری نگاہ کو اک بار لے چلو اے دل
طواف کو چہِ دلدار لے چلو اے دل
ہر ایک صاحبِ دل جا رہا ہے کعبے کو
مجھے تو اب کے درِ یار لے چلو اے دل
مکان خالی سے مشکل ہے دل کو بہلانا
یا جلوہ گاہ سرِ دار لے چلو اے دل
ہے ایک سیل رواں اشک بار آنکھوں سے
یہ قطرہ قطرہ گہر بار لے چلو اے دل
سہ آتشہ بھی وہاں نیم کشت ہو جائے
شرار عشق سے انگار لے چلو اے دل
یہ چشم نم کی بدولت سراب لگتا ہے
نگاہ حسرتِ دیدار لے چلو اے دل
جہاں پہ سر کو اٹھانا شمار سجدہ ہو
مجھے تو ایسے ہی دربار لے چلو اے

بروزن،،مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعلن
مزید دیکھیں
اپنی تحریروں کی ایسی ویب سائٹ بنائیں

مصنف کا تعارف

میرے جاننے والے یا گاؤں کے لوگ خرم بابا شکرگڑھی کہتے ہیں۔
دیون شاہ تخلص ہے۔
میرا نام خرم شاہ زاد ہے۔
میری عمر 43 سال ہے۔
ایک ادنیٰ درجے کا خطاط اور ڈیزائنر ہوں۔فاضل طب و الجراحت بھی ہوں۔اور حوزہ علمیہ نجف میں درس نظامی کا طالب علم ہوں۔